عظمیٰ بخاری کا مریم نواز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم کو اللہ نے خوبصورت بنایا ہے، یہی ان کی خصوصیت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عظمیٰ بخاری کا مریم نواز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لباس پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو اللہ نے خوبصورت بنایا ہے اور یہی ان کی خصوصیت ہے۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران سوشل میڈیا پر مریم نواز کے لباس پر تنقید کی گئی۔ ان تقریبات کی تصاویر میں مریم نواز کے نئے انداز نے صارفین کو حیران کیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مریم نواز کے بارے میں جو باتیں کی جارہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز اچھی دکھتی ہیں تو یہ اللہ کی دین ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنید صفدر کی شادی کامیابی سے ہوئی اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق خوشیوں میں شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے بیٹے کی شادی میں تیار ہوئیں تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں