جی ایچ کیو حملہ کیس، عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلا کی عمران خان سے قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جی ایچ کیو حملہ کیس، عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلا کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج احمد علی شاہ نے کی۔ وکیل فیصل ملک نے عدالت سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کرنی ہے، ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں اور وہ جیل حکام کی تحویل میں ہیں، ان سے ملاقات کے اختیارات جیل حکام کے پاس ہیں، یہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

جج امجد علی شاہ نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

دیگر متعلقہ خبریں