شہلا رضا کا قومی اسمبلی میں نیوزی لینڈ آتشزدگی پر اظہار خیال

شہلا رضا نے نیوزی لینڈ میں آتشزدگی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہلا رضا کا قومی اسمبلی میں نیوزی لینڈ آتشزدگی پر اظہار خیال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ نیوزی لینڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں چالیس لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے لاہور کے حفیظ سینٹر میں بھی تین مرتبہ آگ لگنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پر سیاست نہ کی جائے۔

شہلا رضا نے کہا کہ ایک واقعے کو بنیاد بنا کر صوبوں تک 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک جانے کی بات عجیب ہے۔ سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ وہ واحد صوبہ ہے جس نے مہاجرین کو دل کھول کر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراؤنڈ اور پہلا فلور کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے فلور میں داخلے کی کوشش جاری ہے۔ المیہ کے وقت عمارت میں موجود لوگوں کو 26 میں سے 24 دروازے بند ملے، کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں