کونکورڈیا یونیورسٹی کی تحقیق سے پتہ چلا کہ پلاسٹک بوتل سے پانی پینے والے افراد سالانہ ہزاروں مائیکروپلاسٹک ذرات جذب کرتے ہیں جو صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
مونٹریئل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کونکورڈیا یونیورسٹی کی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے والے افراد سالانہ ہزاروں مائیکروپلاسٹک ذرات جذب کر لیتے ہیں۔
تحقیق میں 140 سے زائد مطالعات کا جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق بوتل بند پانی میں ہر لیٹر میں 2 سے 6,626 مائیکروپلاسٹک ذرات ہو سکتے ہیں جبکہ نینو پلاسٹک کی مقدار زیادہ ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق روزانہ سنگل یوز بوتل سے پانی پینے والے افراد سالانہ 90,000 اضافی مائیکروپلاسٹک ذرات جذب کرتے ہیں، جبکہ نل کے پانی پینے والے افراد کو 4,000 ذرات سالانہ جذب ہوتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ بوتل کے گلے اور ڈھکن روشنی اور حرارت سے مائیکروپلاسٹک کے اخراج کے بنیادی ذرائع ہیں۔
عالمی مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پلاسٹک بوتل سے پانی پینے والے افراد سالانہ 90,000 مائیکروپلاسٹک ذرات جذب کرتے ہیں جو مدافعتی نظام اور ہارمونز پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ ماہرین نے صحت پر فوری اثرات کے جائزے اور معیاری ٹیسٹنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔















