بشریٰ انصاری نے مریم اورنگزیب کی جسمانی تبدیلی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کی عزم و مستقل مزاجی کو سراہا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے مریم اورنگزیب کی جسمانی تبدیلی اور نئے انداز پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔
مریم اورنگزیب کی جسمانی تبدیلی کا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب جنید صفدر کی شادی میں ان کے نئے انداز نے سب کی توجہ حاصل کی۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر کے موازنے کے بعد مختلف آراء سامنے آئیں۔
بشریٰ انصاری نے مریم کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تبدیلی ان کی عزم اور مستقل مزاجی کی عکاس ہے اور وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب مارچ 2024 سے پنجاب حکومت میں سینئر وزیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔














