بلیو منڈے، اداس دن یا محض مارکیٹنگ حکمت عملی؟

بلیو منڈے، سال کا سب سے اداس دن، ایک مارکیٹنگ حکمت عملی ہے جو 2005 میں ایک ٹریول ایجنسی نے متعارف کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلیو منڈے، اداس دن یا محض مارکیٹنگ حکمت عملی؟

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہر سال جنوری کے تیسرے پیر کو بلیو منڈے کہا جاتا ہے، جسے سال کا سب سے اداس دن سمجھا جاتا ہے۔ اس سال یہ دن 19 جنوری کو آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اصطلاح کسی طبی یا ذہنی صحت کے ماہر نے نہیں بلکہ 2005 میں برطانیہ کی ایک ٹریول ایجنسی اسکائی ٹریول نے متعارف کرائی، تاکہ اپنے سیاحتی پیکجز کی فروخت بڑھا سکے۔

بلیو منڈے کے تصور کے پیچھے کلف آرنیل نامی ایک سابق لیکچرار کا ہاتھ تھا، جس نے ریاضی کی مساوات اور موسمی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے جنوری کے تیسرے پیر کو اداس دن قرار دیا۔ اس تخمینے میں کرسمس کی خوشیاں ختم ہونا، نئے سال کے عہد ٹوٹنا اور مالی مسائل کو اہم عوامل قرار دیا گیا۔

تاہم، برطانیہ کی مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق بلیو منڈے محض ایک افواہ ہے اور اس کی سائنسی بنیاد نہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں اداسی یا عارضی ڈپریشن مختلف اوقات میں لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن کوئی مخصوص دن نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں