پنجاب حکومت کا پنک سالٹ کو عالمی برانڈ بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پنک سالٹ کو برانڈ کے طور پر عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا پنک سالٹ کو عالمی برانڈ بنانے کا فیصلہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے پنک سالٹ کی پیداوار بڑھانے اور آمدنی میں اضافے کے لئے اسے عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے اس مقصد کے لئے منصوبہ تیار کر لیا ہے اور کاروباری طبقے کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 5 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔

پنجاب کے اضلاع میانوالی، خوشاب، چکوال اور جہلم میں موجود قدرتی ذخائر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، پنک سالٹ کو عالمی منڈی میں لوکل برانڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا، جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ کو اس منصوبے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ صوبائی کابینہ نے قائد آباد میں اسپیشل منرل پروسیسنگ زونز کے قیام اور پنک سالٹ کی خام حالت میں فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں