تحریک انصاف کا بانی کے کیسز کی فوری سماعت کا مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی کے کیسز کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد سے کیسز کی سماعت نہیں ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک انصاف کا بانی کے کیسز کی فوری سماعت کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف کے کیسز کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس آئے ہیں اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد سے بانی کے کیسز کی سماعت نہیں ہوئی ہے۔ آج بانی سے ملاقاتوں کا دن ہے اور وکلا اور فیملی ممبران اڈیالہ جیل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل کرتے ہوئے بانی سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں