پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدے داران پی ایس بی بورڈ طلب

پی ایس بی بورڈ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین سمیت دیگر عہدے داران کو 23 جنوری کو طلب کر لیا ہے تاکہ انتخابات کے تنازعے پر اپیلوں کا فیصلہ ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدے داران پی ایس بی بورڈ طلب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کے تنازعے پر پی ایس بی بورڈ نے صدر وجاہت حسین سمیت دیگر عہدے داران کو طلب کر لیا ہے۔

پی ایس بی بورڈ کا اجلاس 23 جنوری کو ہوگا جس میں فیڈریشن کے صدر کے علاوہ شاہدہ خانم، حمیرا محمود اور طارق سدھو کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع خارج ہونے کے بعد یہ اجلاس بلایا گیا ہے جس میں سلمان اقبال بٹ کی دائر اپیل بھی سنی جائے گی جبکہ کوچ سلمان بٹ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

پی ایس بی کے ایڈجوڈیکیٹر پہلے ہی پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر آئینی قرار دے چکے ہیں، جس کے بعد معاملہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں