سونے کی قیمتیں عالمی و مقامی سطح پر بلند ترین حد تک پہنچ گئیں

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین حد تک پہنچ گئی ہیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں 43 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سونے کی قیمتیں عالمی و مقامی سطح پر بلند ترین حد تک پہنچ گئیں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے عالمی قیمت 4 ہزار 713 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 686 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے تک پہنچ گئی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 87 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 9 ہزار 869 روپے تک پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 76 روپے بڑھ کر 8 ہزار 461 روپے ہوگئی۔

دیگر متعلقہ خبریں