امریکی صدر نے فرانسیسی صدر میکرون کا ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں شام اور ایران کے معاملات پر حمایت کا ذکر ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر نے فرانسیسی صدر کا ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس پیغام میں فرانسیسی صدر میکرون نے صدر ٹرمپ کو شام اور ایران کے معاملات پر حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ گرین لینڈ کے موضوع پر ان کی پوزیشن کو سمجھنا مشکل ہے، جبکہ جی سیون اجلاس جمعرات کو بلایا گیا ہے اور صدر ٹرمپ کو ڈنر میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
فرانسیسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ پیغام مستند ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر میکرون عوامی اور نجی طور پر ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں۔











