بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیاہے۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل حل ہو گیا ہے اور گڈ گورننس کے ذریعے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل حل: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق گڈ گورننس اور میرٹ کے ذریعے ہی بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دو نئے ڈویژن، پشین اور کوہ سلیمان بنانے کی منظوری دی گئی ہے اور مزید ڈویژن اور اضلاع بنانے پر کام جاری ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ماضی میں مختلف لوگوں نے مسنگ پرسنز کے ایشو پر سیاست چمکائی، لیکن ہم نے اس کا مستقل حل نکالا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس مشتبہ افراد سے تفتیش کے لیے قانونی فریم ورک موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی، جس کا آغاز ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد سے ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں