15 فروری کو پاک بھارت میچز مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں ہوں گے۔
بنکاک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شائقین کرکٹ 15 فروری کو ایک ہی روز میں دو پاک بھارت میچز دیکھ سکیں گے۔ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتھ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ آٹھ ٹیموں کا یہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ کا مقصد ایشیائی کرکٹ کے فیوچر اسٹارز کو متعارف کرانا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں۔ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ شامل ہیں۔
گرین شرٹس مہم کا آغاز 13 فروری کو نیپال کے خلاف کریں گی جبکہ آخری گروپ میچ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا۔ دوسری جانب بھارت کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور دوسرا نیپال سے ہونا ہے۔
گروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں 20 فروری کو سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی اور فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔















