بی سی بی کا آئی سی سی کی ڈیڈلائن کی خبروں کی تردید

بی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے وینیو ڈیڈلائن کی خبروں کی تردید کی۔ آئی سی سی کا حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بی سی بی کا آئی سی سی کی ڈیڈلائن کی خبروں کی تردید

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کے وینیو کے متعلق دی گئی ڈیڈلائن کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

بی سی بی کے میڈیا کمیٹی کے ڈائریکٹر امزاد حسین نے واضح کیا ہے کہ آئی سی سی نے ابھی تک بنگلادیش کو وینیو کے بارے میں کوئی مخصوص تاریخ یا ڈیڈلائن نہیں دی۔ بنگلادیش نے آئی سی سی کو وینیو میں تبدیلی کی باضابطہ درخواست دے رکھی ہے اور اس پر غور جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی وینیو سے متعلق حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کرے گا۔ بی سی بی اس معاملے پر مستقل آئی سی سی کے ساتھ رابطے میں ہے اور معاملہ قواعد و ضوابط کے مطابق حل ہوگا۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کی سری لنکا منتقلی کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کی بنگلادیش نے تردید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں