لاہور میں پولیس اہلکار کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی تصدیق کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمان نے رنگ روڈ پر شہری سے رشوت لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں اہلکار نے شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کیا اور بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالے، جبکہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا اور اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی کے مطابق کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔















