سینیٹ نے تولیدی صحت کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی

سینیٹ نے 14 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے تولیدی صحت کی تعلیم نصاب میں شامل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ نے تولیدی صحت کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ نے تولیدی صحت کو نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے تحت 14 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کے نصاب میں تولیدی صحت سے متعلق تعلیم متعارف کرائی جائے گی۔

تولیدی صحت کی تعلیم میں جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود کی معلومات شامل ہوں گی۔ بل کے مطابق، تولیدی صحت کی تعلیم دینے سے پہلے والدین کی تحریری رضا مندی ضروری ہوگی۔

مزید برآں، بل میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹ بک تیار کرتے وقت متعلقہ اتھارٹی طلبہ کی عمر کے مطابق تولیدی صحت کا نصاب شامل کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں