ٹی 20 ورلڈ کپ: حارث رؤف 15 رکنی اسکواڈ سے باہر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حارث رؤف پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے، کوچ مائیک ہیسن ان کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: حارث رؤف 15 رکنی اسکواڈ سے باہر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف شامل نہیں ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے ایشیا کپ فائنل کے بعد سے حارث کی شمولیت کی مخالفت کی ہے۔

ایشیا کپ کے بعد سے حارث نے پاکستان کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا اور وہ اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں مصروف ہیں۔

پاکستان نے بنگلا دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں