پنجاب میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے قیام کا اعلان

پنجاب حکومت نے ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مریم نواز کی قیادت میں ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو خود مختار ادارہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے قیام کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کے تحت اتھارٹی ایک بااختیار کارپوریٹ ادارہ ہوگی، جہاں وزیراعلیٰ چیئرمین اور وزیر بلدیات وائس چیئرمین ہوں گے۔ مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور تمام ڈویژنل کمشنرز اتھارٹی کے رکن ہوں گے۔

اتھارٹی کا مقصد ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پالیسی، قوانین اور معیار مقرر کرنا ہے، ساتھ ہی لینڈفل سائٹس کی تعمیر بھی اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا چیئرمین ہوگا اور اسے لائسنسنگ، رجسٹریشن اور فیس وصولی کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

اتھارٹی دیہی علاقوں میں صفائی اور حفظان صحت کی بہتری کے لیے بھی ذمہ دار ہوگی۔ اتھارٹی اپنی خدمات کے لیے فیس بھی مقرر کرسکتی ہے، جبکہ اس کے فیصلوں کو براہ راست عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں