وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو نئے کرنسی نوٹوں کے مواد کی جانچ کی ذمہ داری سونپ دی ہے تاکہ عوام کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی کابینہ کی قائم کردہ کمیٹی کو 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے بینک نوٹ متعارف کرانے کے لیے سفارشات مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کمیٹی نئے نوٹوں کے مواد کی حفاظت، معیار اور صحت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مواد انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔
وفاقی کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں میں استعمال ہونے والے مواد کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے تاکہ عوام کو کسی نقصان سے بچایا جا سکے۔
کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے بینک نوٹوں کے اجرا کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اور پرانے نوٹوں کے استعمال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔















