پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا فیفا سیریز کے لیے گروپ اعلان

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم فیفا سیریز 2026 کے آئیوری کوسٹ گروپ میں شامل، مارچ اور اپریل میں مقابلے ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا فیفا سیریز کے لیے گروپ اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا سیریز 2026 کے لیے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے گروپ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں انہیں آئیوری کوسٹ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ سیریز مارچ اور اپریل میں منعقد ہوگی، جس کے افتتاحی میچ برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم اپنے گروپ میں موریتانیا اور ٹرکس اینڈ کیکوس آئلینڈز کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ میچوں کا مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

فیفا سیریز کا مقصد ایسے ممالک کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے جن کی ٹیمیں عالمی کپ کے فائنل مرحلے تک نہیں پہنچ پاتیں۔ پاکستان خواتین ٹیم کا حصہ لینا فٹبال کے لیے ترقی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ یہ پاکستان خواتین ٹیم کے لیے ایک نیا باب ہے اور اس سے کھیل کی ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں