ایرانی عدلیہ کا مظاہرین کو سزائے موت کے احکامات کی تردید

ایران کی عدلیہ نے مظاہرین کی سزائے موت کے احکامات کی تردید کی ہے، قانونی کارروائی طویل ہوتی ہے اور سزائیں مستند شواہد پر مبنی ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی عدلیہ کا مظاہرین کی سزائے موت کے احکامات کی تردید

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی عدلیہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت مخالف احتجاج میں شریک کسی بھی شخص کو سزائے موت نہیں دی گئی۔ عدلیہ کے ترجمان نے کہا کہ قانونی کارروائی طویل ہوتی ہے اور بعض مظاہرین کرائے کے کارندے ہیں جن کے روابط اسرائیلی اور امریکی خفیہ اداروں سے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عدلیہ مظاہرین اور اشتعال انگیز عناصر میں فرق کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور سخت سزائیں صرف مستند شواہد کی بنیاد پر ہی دی جائیں گی۔

ایرانی پراسیکیوٹر جنرل علی صالحی نے امریکی صدر کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ ایران نے مظاہرین کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کا جواب سخت اور فوری ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بھی اپنے خطاب میں واضح کیا کہ فسادیوں کو سزا سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں