اماراتی صدر کے دورہ بھارت میں دفاعی اور تجارتی معاہدے طے پائے، جن میں دو طرفہ تجارت بڑھانے اور ایل این جی کی فراہمی شامل ہے۔
نئی دلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان کے دورہ بھارت کے دوران دفاعی اور تجارتی معاہدے طے پائے۔
مختصر دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اماراتی صدر کا استقبال کیا اور دونوں ممالک میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اگلے 6 سال میں دو طرفہ تجارت کو 200 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے اور 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی کی فراہمی کے 10 سالہ معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
اماراتی صدر اور مودی نے دفاعی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔












