لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے کئی سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں، مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق حدِ نگاہ میں شدید کمی کے باعث حادثات کے خدشے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، ایم-3 فیض پور سے رجانہ، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، اور ایم-5 روہڑی سے رحیم یار خان تک بند کر دی گئی ہیں۔ ایم-11 لاہور سے سمبڑیال بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حدِ نگاہ بہتر ہونے تک سفر مؤخر کریں۔ تازہ صورتحال جاننے کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔














