ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ سپریم لیڈر پر حملہ ملک کے خلاف جنگ کا سبب بنے گا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایرانی قوم کے محبوب رہنما ہیں اور ان پر کسی بھی حملے کا نتیجہ مکمل جنگ کی صورت نکلے گا۔
محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران میں قیادت کی تبدیلی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مظاہرے 12 روزہ جنگ کا تسلسل تھے، جنہیں امریکی صدر کی مداخلت نے مزید بھڑکایا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا کہ سپریم لیڈر پر حملہ ایران کے خلاف جنگ کا باعث بن سکتا ہے، جو ناقابل قبول ہوگا۔












