ٹویوٹا انڈس موٹرز نے ٹویوٹا فارچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک کمی کر دی۔ حکومت کی ٹیکس میں کمی اور کمپنی کے مارجن میں کٹوتی نے یہ ممکن بنایا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں ٹویوٹا فارچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کا یہ اقدام حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی اور کمپنی کے اپنے مارجن میں کٹوتی کی وجہ سے ممکن ہوا۔
سنیل منج کے مطابق، حکومت کی ٹیکس میں کمی سے گاڑی کی قیمت تقریباً 15 لاکھ روپے کم ہوئی جبکہ بقیہ 10 لاکھ روپے کمپنی نے اپنے مارجن سے کم کیے۔
ٹویوٹا فارچیونر جی کی نئی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے اور فارچیونر وی کی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔














