جادو ٹونا کرنے یا تشہیر کرنے پر 7 سال قید کی سزا کا بل منظور

سینیٹ نے جادو ٹونا اور اس کی تشہیر کے خلاف قانون سازی کرتے ہوئے 7 سال قید کی سزا کا بل منظور کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جادو ٹونا کرنے یا تشہیر کرنے پر 7 سال قید کی سزا کا بل منظور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے جس میں جادو ٹونا کرنے یا اس کی تشہیر کرنے پر 6 ماہ سے 7 سال تک قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز شامل ہے۔ یہ قانون نئی دفعہ 297 الف کے تحت لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب اور نصابی کتب سے متعلق بھی ایک بل منظور کیا ہے، جو سینیٹر عینی مری کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں