طلال چودھری کا انجم عقیل کے اعتراضات پر تعجب کا اظہار، فرنیچر نمائشیں جاری رکھنے پر زور

قومی اسمبلی میں فرنیچر نمائشوں پر بحث کے دوران طلال چودھری نے ایم این اے انجم عقیل کے سوال پر اظہار تعجب کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی میں فرنیچر نمائش کی اجازت پر سوال اٹھ گئے، طلال چودھری کا اظہار تعجب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں طلال چودھری نےمسلم لیگی ایم این اے انجم عقیل خان کے توجہ دلاوٴ نوٹس کو غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ یہ پہلا ایم این اے دیکھ رہا ہوں جو اپنے شہر میں کاروبار کی مخالفت کرتا ہے۔

انجم عقیل خان نے کہا کہ نمائشیں ہونی چاہئیں لیکن شہر کے دکانداروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ دکاندار ٹیکس اور بھاری کرائے دیتے ہیں، نمائشیں انہیں متاثر کرتی ہیں۔

طلال چودھری نے جواب دیا کہ ایسی نمائشوں کے لیے این او سی لیا جاتا ہے اور اداروں کی رپورٹس کے بعد اجازت دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا فرنیچر پوری دنیا میں مشہور ہے اور نمائشوں کی تعداد محدود نہیں ہونی چاہیے۔

قائمقام سپیکر نے وزیر مملکت داخلہ کے جواب پر معاملہ نمٹا دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں