گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد عمارت کی تجاوزات کی تفصیلات سامنے آئیں، جس کے باعث لوگوں کے باہر نکلنے کے راستے مسدود ہو گئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں حالیہ آتشزدگی کے بعد عمارت کی تجاوزات کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔ گل پلازہ، جو کہ کراچی کے اہم تجارتی مراکز میں شامل تھا، چند گھنٹوں میں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
عمارت کے نقشے کے مطابق جتنی دکانوں کی اجازت دی گئی تھی، اس سے کہیں زیادہ دکانیں تعمیر کی گئیں جبکہ خارجی راستوں پر بھی دکانیں بنائی گئیں۔
نقشے کے برخلاف 1200 دکانیں تعمیر کی گئیں، جس میں 179 دکانیں منظور شدہ نقشے سے زائد تھیں۔ تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کے باہر نکلنے کے راستے مسدود ہو گئے، جس کی وجہ سے آتشزدگی کے دوران لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکلات پیش آئیں۔















