رضا ربانی کا حکومت کو بورڈ آف پیس میں جلد بازی پر انتباہ

رضا ربانی نے حکومت کو بورڈ آف پیس میں شمولیت پر جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا، بورڈ کے اختیارات اور فیس پر تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رضا ربانی کا حکومت کو بورڈ آف پیس میں جلد بازی پر انتباہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس کی منظوری صرف 2027 تک اور صرف غزہ کے لیے ہے، جبکہ چین اور روس نے اس کی منظوری کے وقت ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

رضا ربانی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کے کردار کو متاثر کر سکتا ہے اور اس میں کسی فلسطینی نمائندے کو شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے کردار اور اختیارات واضح نہیں ہیں، جبکہ مستقل رکن کے لیے 10 لاکھ ڈالر فیس مقرر ہے اور چیئرمین کے اختیارات غیر حقیقی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں