جہاز کی سیٹس اور کھڑکیوں کی غیر مساوی ترتیب کی وجہ کیا ہے؟

جہاز کی سیٹس اور کھڑکیوں کی ترتیب کا تعلق جہاز کے ڈیزائن، ساخت اور تجارتی تقاضوں سے ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جہاز کی سیٹس اور کھڑکیوں کی غیر مساوی ترتیب کی وجہ کیا ہے؟

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہوائی جہازوں میں سیٹس اور کھڑکیوں کی ترتیب کے حوالے سے عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مسافروں کی حفاظت کے لیے ہوتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ جہاز کے ڈیزائن، ساخت اور تجارتی تقاضوں پر مبنی ہوتا ہے۔

ہوائی جہاز میں کھڑکیاں اس کی ساختی مضبوطی اور بلندی پر دباؤ کی تبدیلیوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے مطابق بنائی جاتی ہیں۔ اسی بنیاد پر سیٹس کے درمیان فاصلہ اور ترتیب طے کی جاتی ہے، نہ کہ کھڑکیوں کی سیدھ کے مطابق۔

جہاز ساز کمپنیاں مسافروں کو معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنی آمدنی میں اضافہ کرتی ہیں۔ اگر سیٹس کو کھڑکیوں کے عین سامنے رکھا جائے تو جہاز میں سیٹوں کی تعداد کم ہو جائے گی، جس سے کمپنیوں کی آمدنی متاثر ہو سکتی ہے۔

مختلف طیاروں کے ڈیزائن اور کھڑکیوں کی پوزیشن مختلف ہوتی ہے، ہر جہاز کے ڈیزائن کے مطابق سیٹس کو کھڑکیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا مشکل اور مہنگا ہوتا ہے۔ اسی لیے ہوائی جہازوں میں سیٹس لگانے کے لیے معیاری طریقہ کار اپنایا جاتا ہے، جبکہ کھڑکیوں کی پوزیشن اس سے شاذ و نادر ہی مطابقت رکھتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں