ناسا نے چاند پر نام بھیجنے کے لیے نام اکٹھے کرنے شروع کر دیے، آرٹیمیس دوم مشن فروری میں لانچ ہوگا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر نام بھیجنے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے نام اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ناسا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ چاند پر اپنا نام بھیجنے کے اس موقع کو ضائع مت کریں۔
ناسا نے بتایا کہ جمع کیے گئے ناموں کو ایک ایس ڈی کارڈ میں محفوظ کر کے آرٹیمیس دوم مشن کے دوران اورین میں بھیجا جائے گا۔ اس مشن میں ناسا کے چار خلانورد چاند کے گرد چکر لگا کر واپس آئیں گے۔
یہ مشن ناسا کی نصف صدی بعد دوبارہ انسان کو چاند پر اتارنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ آرٹیمیس دوم مشن کے لیے راکٹ کی لانچنگ فروری میں متوقع ہے اور یہ 10 روزہ مشن ہوگا۔















