گل پلازہ آتشزدگی پر شوبز شخصیات کا اظہارِ افسوس

کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی نے پورے پاکستان کو صدمے میں ڈال دیا اور شوبز شخصیات نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ آتشزدگی پر شوبز شخصیات کا گہرا دکھ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے تاریخی گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحے نے پورے پاکستان کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔ شعلوں میں گھری عمارت کی تصاویر نے عوام میں افسوس اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کر دی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ گل پلازہ کا واقعہ تباہ کن ہے اور ہمیں متاثرین کے احتساب کا ذمہ دار بناتا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے کہا کہ گل پلازہ میں جو ہوا، دل توڑ دینے والا ہے اور ان کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ثمر جعفری، ژالے سرحدی اور علی گل پیر نے مرحومین کے لیے دعائیں کیں جبکہ ایوا بی اور منال خان نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

یشما گل اور عدنان ملک نے حفاظتی انتظامات کی کمی پر تنقید کی، جبکہ انوشے اشرف نے اس سانحے کو لاہور کی شاہانہ شادیوں سے موازنہ کیا۔ صبور علی نے بس اللہ سے رحم کی دعا کی۔

دیگر متعلقہ خبریں