اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ یہ کیسز 26 نومبر احتجاج، سنگجانی جلسہ اور دیگر 8 مقدمات پر مشتمل ہیں۔
عدالت نے زرتاج گل، شبلی فراز اور عالیہ حمزہ کی مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کر دی ہیں۔
عدالت نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔














