پنجاب حکومت کا کنیکٹڈ پنجاب منصوبے کا اعلان

پنجاب حکومت نے ‘کنیکٹڈ پنجاب’ منصوبے کا اعلان کیا، جس کے تحت ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل گورننس کا فروغ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا کنیکٹڈ پنجاب منصوبے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے ‘کنیکٹڈ پنجاب’ کے نام سے نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دیا جائے گا، جس کی مجموعی لاگت 10 کروڑ ڈالر ہوگی۔

یہ فنڈز بیرونی فنانسنگ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت پورے صوبے میں فائبر آپٹک نیٹ ورک بچھایا جائے گا اور رائٹ آف وے کے قوانین کو نرم کیا جائے گا۔

منصوبے کے ذریعے سرکاری دفاتر کو ہائی اسپیڈ ڈیجیٹل نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا جبکہ فیسوں، ٹیکسوں اور جرمانوں کی ادائیگی موبائل فون کے ذریعے ممکن ہوگی۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر اور رشوت جیسے مسائل سے نجات ملے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں