صوفی کانفرنس کے جعلی دعوت نامے، امریکی ویزہ فراڈ کیس سامنے آ گیا

سینیئر سول جج سے ویزہ فراڈ میں ملوث ہونے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان نے جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی ویزہ فراڈ میں سینیئر سول جج کا نام آنے پر مقدمہ درج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سفارت خانے سے سینیئر سول جج کےساتھ ویزہ فراڈ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں کوٹ مومن کے پیر الشیخ آلا سید سیف الدین المعروف عثمان گیلانی کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق امریکی ویزہ کے لیے فی کس 30 ہزار ڈالر وصول کیے گئے اور 12 افراد کے لیے جعلی دستاویزات تیار کی گئیں۔ ان دستاویزات میں وزارت خارجہ پاکستان کا جعلی لیٹر بھی شامل تھا۔

ملزمان نے امریکہ میں صوفی ازم کانفرنس کے نام پر جعلی دعوت نامہ بھی تیار کیا اور متاثرین کو ویزہ انٹرویو کے لیے تیار کیا۔ دوسرے ملزم ربنواز نے بھی غیر قانونی ویزہ کاروبار میں کردار ادا کیا۔

پیر عثمان گیلانی نے پہلے ہی اپنا ویزہ حاصل کر لیا ہے، جبکہ ایف آئی اے نے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا مگر وہ فرار ہو چکا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں