آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی ترقی کے تخمینے میں کمی

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں کمی کی نشاندہی کی ہے، موجودہ مالی سال کے لیے 3.2 فیصد اور اگلے مالی سال کے لیے 4.1 فیصد کی پیش گوئی کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی ترقی کے تخمینے میں کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی ترقی کے تخمینے میں کمی کی نشاندہی کی ہے۔ موجودہ مالی سال کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.2 فیصد متوقع ہے، جبکہ اگلے مالی سال کے لیے 4.1 فیصد کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے اکتوبر 2025 کے مقابلے میں جی ڈی پی میں 0.4 فیصد کمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بینک نے موجودہ سال کے لیے 3 فیصد اور اگلے سال کے لیے 3.4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کی ہے۔

حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے تخمینوں میں تضادات بھی سامنے آئے ہیں، جو کہ معاشی پالیسیوں کے بارے میں نئی بحث کو جنم دے سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں