سابق صدر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل، عدالت میں مزید کارروائی روک دی

سندھ ہائیکورٹ نے عارف علوی کے کلینک کی ڈی سیلنگ پر درخواست نمٹا دی ہے کیونکہ درخواست گزار نے مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سابق صدر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل، عدالت میں مزید کارروائی روک دی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے پر درخواست گزار کی جانب سے مزید کارروائی نہ کرنے کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے کے خلاف ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ تاہم درخواست گزار کے وکیل نے مزید کارروائی نہ کرنے کا کہا، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ ایس بی سی اے نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد کلینک ڈی سیل کردیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ نے ایس بی سی اے کی جانب سے ڈینٹل کلینک سیل کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں