صدر اور وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے گل پلازہ آگ پر بات کی، امدادی تعاون کی پیشکش کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے گل پلازہ میں آگ سے متعلق تازہ ترین صورتحال دریافت کی۔ صدر نے امدادی کاموں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
صدر مملکت نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے انہیں سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور متاثرین کی بحالی کے فوری اقدامات کا حکم دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ گل پلازہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین اور سندھ حکومت ساتھ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی تاہم دکانوں کی تعداد بڑھ کر 1200 ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے موبائل نمبرز حاصل کرلیے گئے ہیں اور 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے۔














