پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں دسمبر میں 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا، جو نومبر میں 10 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں تبدیل ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نومبر میں یہ 10 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب ڈالر سرپلس تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات بڑھنے اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گیا۔














