سانحہ گل پلازہ میں ریسکیو میں تاخیر پر حکومت پر تنقید

انجمن تاجران سندھ کے صدر نے گل پلازہ ریسکیو میں ناکامی پر حکومت پر تنقید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ میں ریسکیو میں تاخیر پر حکومت پر تنقید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے سانحہ گل پلازہ کے بعد حکومت کی ریسکیو میں ناکامی پر شدید تنقید کی ہے۔

جاوید قریشی نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعے میں تاجروں کو مالی و جانی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور حکومت کو ریسکیو میں ناکامی تسلیم کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 34 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی توسیع قانونی طریقے سے ہوئی تھی، تاہم بیسمنٹ میں پارکنگ کے بجائے دکانیں بنا دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی لیکن تعداد بڑھا کر 1200 کر دی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں