کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، 15 افراد ہلاک اور 54 لاپتہ ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ سے عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے اور 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 54 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور دیگر مرد شامل ہیں، جبکہ لاشوں کا نکلنا جاری ہے۔ ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے میڈیا کو بتایا کہ آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آتشزدگی کے دوران پھنسے دکاندار آفتاب کا اپنے اہل خانہ کو بھیجا گیا آخری پیغام میں کہا گیا کہ آگ میں پھنس گیا ہوں، کوئی غلطی ہوگئی ہو تو معاف کرنا۔















