لاہور میں سرکاری نرخ نامےبےاثر، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری

لاہور میں سرکاری نرخ نامے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں سرکاری نرخ نامےبےاثر، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں سرکاری نرخ نامے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا ہے۔ ریٹیل منڈیوں میں سرکاری قیمتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور صارفین کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں۔

مرغی کی قیمتیں عوام کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔ سرکاری نرخ کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت 397 سے 411 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر دستیابی نہیں ہو رہی۔ مرغی کا گوشت سرکاری طور پر 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود 630 سے 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا گیا۔ نئے آلو سرکاری قیمت 22 سے 25 روپے فی کلو کے بجائے 40 سے 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹماٹر اور پیاز کی قیمت بھی سرکاری نرخوں سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

لہسن اور ادرک کی قیمتیں بھی بلند ہیں۔ مقامی لہسن سرکاری نرخ 157 سے 165 روپے فی کلو کے مقابلے میں 250 سے 280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چینی ادرک سرکاری کمی کے باوجود 400 سے 450 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔

بڑھتے ہوئے بجلی، گیس اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کے باعث شہری پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں، اور خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے اثرات کو سنگین بنا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں