حج پالیسی 2026 کی منظوری، پاکستان کا کوٹہ 179,210 مقرر

حکومت نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی، پاکستان کا کوٹہ 179,210 عازمین مقرر۔ 120,000 سرکاری اسکیم اور 60,000 نجی حج آپریٹرز کے تحت جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حج پالیسی 2026 کی منظوری، پاکستان کا کوٹہ 179,210 مقرر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پاکستان کا حج کوٹہ 179,210 عازمین مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ 120,000 عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت اور 60,000 نجی حج آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کریں گے۔ ملک بھر میں حج کی تیاریوں کے لیے تربیتی سیشن جاری ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ 38,000 عازمین اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سفر کریں گے، جبکہ اس منصوبے کو لاہور تک توسیع دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی وظائف، عبادت گاہوں کی بحالی اور ملازمتوں میں کوٹہ فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نیا مرکزی نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں