پاک فضائیہ کا سعودی عرب میں کثیر ملکی جنگی مشق میں شرکت

پاک فضائیہ نے سعودی عرب میں کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں ایف-16 بلاک 52 طیاروں کے ساتھ شرکت کی ہے، جس میں 10 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک فضائیہ کا سعودی عرب میں کثیر ملکی جنگی مشق میں شرکت

سعودی عرب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2026 میں شرکت کر رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پاک فضائیہ اس مشق میں ایف-16 بلاک 52 جنگی طیاروں کے ساتھ شامل ہے، جبکہ فضائی و زمینی عملہ بھی ہمراہ ہے۔

پاک فضائیہ نے سعودی عرب تک طویل فاصلے کی نان اسٹاپ پرواز مکمل کر کے اپنی آپریشنل صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس مشق میں پاکستان سمیت 10 ممالک کی فضائی افواج شرکت کر رہی ہیں، جس کا مقصد جدید جنگی ماحول میں مشترکہ فضائی کارروائیوں اور ہم آہنگ آپریشنز کی تربیت کو فروغ دینا ہے۔

پاک فضائیہ کی اس مشق میں شمولیت علاقائی اور عالمی عسکری تعاون کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ ایف-16 بلاک 52 طیاروں کی شمولیت جدید جنگی اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں کا بین الاقوامی مظاہرہ کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں