اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز نے مستقل حیثیت میں حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز نے مستقل حیثیت میں حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے حلف لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز نے مستقل حیثیت میں حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے مستقل حیثیت میں حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ رجسٹرار نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

تقریب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ بھی موجود تھے۔

وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری سے تینوں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ججز نے مستقل تعیناتی سے قبل ایک سال بطور ایڈہاک جج خدمات انجام دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں