برآمدی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے 150 ٹیکسٹائل ملیں اور 400 کاٹن فیکٹریاں غیر فعال ہو گئی ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برآمدی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے 150 سے زائد ٹیکسٹائل ملیں اور 400 سے زائد کاٹن جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہو گئی ہیں، جس سے مقامی کاٹن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
کاٹن انڈسٹری کو فوری امداد نہ ملنے کی صورت میں ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستانی کاٹن انڈسٹری کو بجلی، گیس اور مارک اپ کی بلند شرح کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، جس سے برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔
انڈسٹری کے بحران کے باعث معیشت کمزور ہو رہی ہے، حکومت کو صنعتوں کی بحالی کے لیے پیکیج متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔















