مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو 20 کروڑ روپے کے کیش انعامات دیے گئے

مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو 20 کروڑ روپے کے کیش انعامات دیے گئے۔ ارشد ندیم کو سب سے زیادہ 15 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی کھلاڑیوں کو 20 کروڑ روپے کے کیش انعامات جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے کے کیش انعامات دیے گئے۔ یہ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 15 کروڑ 20 لاکھ روپے، کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے، اور ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف کو 25 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے جبکہ سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر محمد آصف کو 5 لاکھ روپے اور محمد نسیم اختر کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 14 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔

ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے اور ورلڈ انڈر 23 انفرادی اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر 75 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔ ایشین اوپن عالمی ٹائک وونڈو چیمپئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کو 1 کروڑ 15 لاکھ روپے انعامات دیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں