گل پلازہ میں جان قربان کرنے والے فائر فائٹر کی نمازِ جنازہ

کراچی کے گل پلازہ میں آگ بجھاتے ہوئے شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، اہل خانہ نے سرکاری مراعات کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ میں جان قربان کرنے والے فائر فائٹر کی نمازِ جنازہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے گل پلازہ میں آگ بجھاتے ہوئے جان قربان کرنے والے فائر فائٹر شہید فرقان علی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ فرقان علی، جو ایک بچے کے والد تھے، گل پلازہ میں آگ بجھانے کے دوران اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

فرقان علی کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے سرکاری گھر نہ لیا جائے اور ان کی اہلیہ کو ملازمت فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھادی گئی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے لگی، جو گراؤنڈ فلور سے تیسری منزل تک پھیل گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں