ملک بھر میں دھند کے باعث موٹرویز اور شاہراہوں کی بندش

ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور شاہراہوں کو کئی مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں دھند کے باعث موٹرویز اور شاہراہوں کی بندش

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں موٹرویز کو کئی مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

موٹروے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ اور ایم 4 خانیوال سے ملتان تک بند کر دی گئی ہے۔ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں