پرویز الہٰی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی، اور کہا کہ یہ تقرری جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ تقرری جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔














